آپ آف لائن ہیں
پیر3؍صفر المظفّر 1442ھ 21؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نان اور چپاتی کی سرکاری قیمت اور وزن کا تعین کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی انتظامیہ نے تندوری اور چپاتیروٹی کی قیمت اور وزن مقرر کردیا ، اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے ، سرکاری قیمت پر عمل نہ کرنے والے ہوٹل ریسٹورنٹ اور نان بائی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کمشنر نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ چپاتی روٹی اور نان کی خریداری کے وقت وزن چیک کریں اور مقررہ قیمت سے زائد کی قیمت پر نان اور چپاتی کی خریداری نہ کریں بلکہ اس کی شکایات کمشنر ہاوس میں کریں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق تندروری نان وزن 120 گرام کی قیمت دس روپے جبکہ چپاتی روٹی وزن 100گرام کی قیمت 8 روپے ہوگی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید