• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیر میں لوٹ مارکرنے والے 2؍ملزمان پر شہریوں کا تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سعودآباد تھانے کی حدود ملیر ٹنکی مارکیٹ سعودآباد کے قریب دو ملزمان اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران شہریوں نے دونوں ملزمان کو دبوچ لیا اور تشدد کانشانہ بناڈالا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی اور دونوں ملزمان کو عوام کے چنگل سے نکال کر طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس کے مطابق گرفتارملزمان 27 سالہ فراز ولد اسراراور28 سالہ دلشاد ولد ناصر کے قبضے سے اسلحہ ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین