• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت ملتوی، مفرور ملزمان کو پیش کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشتگردی عدالت نے دو پولیس اہلکاروں کے قتل کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی، منگل کو انسداد دہشت گردی عدالت میں دو پولیس اہلکاروں کےقتل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پرجیل حکام کی جانب سے کیس میں گرفتار مرزا عمر کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، سرکار نے عدالت کو بتایا کہ یہ کیس ہائی پروفائل ہے، سیکورٹی رسک کے باعث ملزم کو پیش نہیں کر سکتے، عدالت کو مقدمہ جیل ٹرائل منتقل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی موصول نہ ہو سکا، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مفرور ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، 17 جون کو پولیس اہلکار اللہ ڈنو،احمد علی کو دو موٹر سائیکل سواروں نے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کر کے قتل کیا، سی ٹی ڈی نے غیر قانونی ہتھیار برآمدگی کیس میں مرزا عمر کو گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم مرزا عمر نے مذکورہ قتل کی واردات کا اعتراف کیا۔

تازہ ترین