• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب

نیویارک(اے این این) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب ہوگا۔ اجلاس نیو یارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی جب کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کریں گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچیں گے۔

تازہ ترین