• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فد ا حسین شاہ اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) مسجد و امام بارگاہ پیری ستیری جعفریہ آرگنائزیشن کے صدر سیدفدا حسین شاہ اور انکی اہلیہ جو کہ گیس ہیٹر کی وجہ سے وفات پا گئے تھے ان کی نماز جنازہ علامہ محمد عباس کی امامت میں امام بارگاہ پیری ستیری میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سفارت خانہ پاکستان کےسفارتی عملہ، پاکستانی برادری کی سماجی شخصیات دینی و سیاسی جماعتوں کے صدور صحافی برادری نے شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی، مرحوم سید فدا حسین شاہ انتہائی ملنسار اچھے اخلاق کے مالک تھے انکی جعفریہ آرگنائزیشن کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے چھوڑے ہیں۔
تازہ ترین