• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ معاملہ: وزیراعظم کی گورنر سندھ سے مشاورت

آئی جی سندھ معاملہ: وزیراعظم کی گورنر سندھ سے مشاورت


وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آئی جی سندھ کلیم امام کے معاملے پر مشاورت کی ہے۔

وزیراعظم نے گورنر سندھ سے آئی جی سندھ کے معاملے پر ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

عمران خان نے مشاورت کے بعد گورنر سندھ کو اس ایشو پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دے دیا۔

سندھ کابینہ نے آج کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی۔

صوبائی کابینہ نے یہ فیصلہ آئی جی سندھ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

وفاق کوکلیم کی ذمہ داریاں سپرد کرنے سے متعلق سمری میں صوبائی حکومت صورتحال پیش کرے گی۔

سندھ حکومت نئے آئی جی سندھ کے معاملے پر جلد ہی وفاق کو تین نام بھی ارسال کرے گی۔

تازہ ترین