• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی میں آئس کلائمبنگ کے منفرد میلے کا انعقاد

اٹلی میں آئس کلائمبنگ کے منفرد میلے کا انعقاد


اٹلی میں آئس کلائمبنگ کے منفرد میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے سخت سردی کے باوجود جمی ہوئی آبشار کو سر کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اٹلی کے ٹاؤن Cogne میں منعقد ہونے والے اس دلچسپ آئس کلائمبنگ فیسٹیول میں مختلف ممالک سے آئے مہم جوؤں نے حصہ لیا اور ٹھٹھرتے سرد موسم کے باعث جم جانے والی کئی فٹ اونچی آبشار کو سر کرنے کی بھرپور کوشش کرتے نظر آئے۔

خون جمادینے والی سردی میں جہاں شرکاء نے اپنے اس ایڈونچر کا شوق خوب پورا کیا وہیں شائقین نے بھی خطروں کے کھلاڑیوں کی ہمت اور اُنکی شاندار پرفارمنس کی خوب داد دی اور اس ایونٹ کو بےحد انجوائے کیا۔

تازہ ترین