• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو کشیدگی ختم کرنے کےلیے سوچنا ہوگا، ایران

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے امریکا کو خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ وہ نہیں جانتے برطانوی وزیر اعظم کی مجوزہ ٹرمپ ڈیل کب تک چلے گی۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو پسند نہیں کرتا تھا، جنرل سلیمانی کےقتل پر ایران، عراق، بھارت اور روس میں 10ملین افراد سڑکوں پرنکلے۔

سلیمانی کےقتل پر عوام نہیں بلکہ ٹرمپ، پومپیواور داعش خوشیاں منارہے ہیں، امریکا کو خطےکے بارے میں دوبارہ سوچنےکی ضرورت ہے، وہ غلطی کررہاہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں ایرانی وزیرخارجہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں کانفرنس میں شرکت کیلئےموجودہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے ایران کیساتھ عالمی جوہری معاہدے کو ’ ٹرمپ ڈیل‘ سے تبدیل کرنے کی تجویز کے بعد امریکی صدر نے بھی اپنی حمایت کا یقین دلا دیا ہے جس پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین