• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور بی این پی مینگل کے درمیان ملاقات آج ہوگی

حکومت اور بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے درمیان ملاقات آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعت اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے تحفظات کے معاملے پر حکومت بی این پی مینگل کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے۔

حکومتی اور بی این پی مینگل کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات آج شام 4 بجے ہو گی۔

حکومتی وفد کی سربراہی جہانگیر ترین جبکہ بی این پی مینگل کے وفد کی سربراہی سردار اختر مینگل کریں گے۔

ملاقات میں بی این پی مینگل اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے گی، بلوچستان میں ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

تازہ ترین