آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عاصم اظہر کی اپنے مداح کے ساتھ گلوکاری کی ویڈیو وائرل

عاصم اظہر کی اپنے مداح کے ساتھ گلوکاری کی ویڈیو وائرل 


لاہور (ایجنسیاں) معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے ایک خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کرکے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ گزشتہ روز معروف گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ عزیر نامی اپنے ایک خاص مداح کے ساتھ گلوکاری کر رہے ہیں، عاصم اظہر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ کل رات اسلام آباد میں شو کو حیرت انگیز بنانے کے لیے شکریہ۔ عاصم اظہر نے لکھا کہ اِس شو کی ایک خاص بات یہ تھی کہ اِس میں عزیر نامی میرا ایک نیا دوست بنا جو بھیڑ میں مجھے گلوکاری کرتے ہوئے دیکھ کر خود بھی گا رہا تھا اور ہر ایک لمحے سے لطف اندوز ہو رہا تھا اور اسے دیکھ کر میرا دِل بھی مسکرایا۔ عاصم اظہر اپنے مداح سے متاثر ہوئے، انہوں نے عزیر کا شکریہ ادا کیا اور کبھی ہار نہ ماننے کی ترغیب دی۔ گلوکار نے لکھا کہ شو ختم ہونے کے بعد میں نے اورعزیر نے بیک اسٹیج گلوکاری کی اور وعدہ کیا کہ میں یہ ویڈیو ضرور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کروں گا۔ عاصم کی اس پوسٹ پر ان کے مداحوں نے بھی عزیر کی تعریف کی ہے۔

دل لگی سے مزید