• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورئہ پاکستان کے اعلان پر بنگلہ دیشی میڈیا کرکٹ بورڈ پر برہم

ملتان(اسپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کے حتمی اعلان کے بعد بورڈ کے سربراہ کو اپنے ملک میں تنقید کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا میں بھارت نواز شخصیات نے اسے 360 ڈگری کا یوٹرن قرار دیا ہے۔ بورڈ سے سوالات کئے گئے ہیں کہ مشرق وسطیٰ کے حالات کو جواز بناکر ٹیسٹ میچزکھیلنے سے انکار کیا گیا اور پھر آئی سی سی و پی سی بی حکام سے مل کر ایسا کیا ہوا کہ ایک ماہ کے اندر 2 دورے رکھ لئے ۔
تازہ ترین