• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالرحمن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبد الرحمن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 ماہ تک ملتوی کردی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال ، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس یحیٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے گزشتہ روز بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 8 سے سردار عبد الرحمن کھیتران کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران مذکورہ بالا حکم جاری کیا ہے۔ 

تازہ ترین