• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران میرے والد کے ہیلتھ ایشوز پر سیاست کر رہے ہیں، حسین نواز

عمران میرے والد کے ہیلتھ ایشوز پر سیاست کر رہے ہیں، حسین نواز 


لندن (مرتضیٰ علی شاہ) حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر میرے والد نواز شریف کےہیلتھ ایشوز پر سیاسی کمپین چلا رہےہیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے بڑے بیٹے حسین نواز نے کہا کہ پاکستان میں غریب عوام بھوک سےمررہے ہیں اور عمران خان اپنی تمام تر توانائیاں غربت اور بے روز گاری کے موجودہ ایشوز کے پر صرف کرنے کے بجائے میرے والد اور بہن مریم نواز کے خلاف جنون میں مبتلا اور انہیں نشانہ بنانے پر صرف کر رہے ہیں۔ یہ شرمناک ہے کہ حکومتی وزرا میرے والد کی میڈیکل رپورٹس کے بارے بیانات اور پریس کانفرنسز کر رہے ہیں جبکہ ان کی صحت کے بارے میں مصدقہ رپورٹس لاہورہائی کورٹ اور حکومتی آفیشلز کو واٹس ایپس اور پوسٹ کے ذریعے جمع کروا دی گئی ہیں ۔ حسین نواز نے کراچی کے درمیانی عمر کے ایک شخص کا حوالہ دیا جس نے مالی بحران کی وجہ سے اپنی فیملی کو سہولت کی عدم فراہمی پر خود سوزی کر لی تھی۔ چار بچوں نے باپ نے خود کو آگ لگا لی تھی اور 65 فیصد جھلس جانے کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا تھا۔ وہ غریب شخص اپنی فیملی کو گرم کپڑے فراہم نہیں کر سکا تھا۔ جس کی وجہ سے وہ ایسا کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ان ایشوز اور عام آدمی کے مصائب پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ یہ حیران کن بات ہے کہ حکومتی عہدے داروں اور میڈیکل بورڈ کے پاس ان میڈیکل رپورٹس کی تصدیق شدہ کاپیاں ہیں لیکن وہ پھر بھی پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کو 13 جنوری کو کال کی تھی اور ان سے گزشتہ ماہ کی میڈیکل رپورٹس کیلئے کہا تھا۔ اگلی صبح 6.37 بی ایس ٹی پر ڈاکٹر عدنان نے وزیر صحت کے ساتھ ساتھ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کو تازہ ترین میڈیکل رپورٹس فراہم کر دیں۔

تازہ ترین