• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی تاریخی اقدام ، بھارتی آرمی چیف کی سیاسی بیان بازی جاری

نئی دہلی(ایجنسیاں، جنگ نیوز) بھارتی آرمی چیف جنرل منوج موکنڈ نراوانے نے سیاسی معاملات میں بیان بازی کی اپنی روش برقرار رکھی ہوئی ہے اور  ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی دفعات کا خاتمہ تاریخی اقدام ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے "مغربی پڑوسی" کی پراکسی وار میں خلل پڑ گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت کسی بھی جنگ سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ جموں وکشمیر کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں مدد ملے گی ،کیریپا پریڈ گروانڈ میں 72 ویں آرمی ڈے کی تقریب میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف رواداری صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دہشت گردی کرنے والوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت اختیارات موجود ہیں اور ہم ان کو استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
تازہ ترین