کوئٹہ (این این آئی) سیاسی و قبائلی رہنماء ٹرانسپورٹر میر لیاقت لہڑی نے بارشوں اور برفباری کے بعد کوئٹہ وملحقہ علاقوں میں گیس اور بجلی کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ‘سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو کی نا اہلی کھل کر سامنے آچکی ہےان کو عوام کے مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں انہیں صرف اپنے اقتدار بچانے کی فکرہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ سرد علاقوں میں برفباری اوربارشوں سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے کیونکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے گیس سوئی ڈیرہ بگٹی سے نکل رہی ہے جس سےملک کاکونا کونا مستفیدہورہاہے اورملک کی صنعت کا پہیہ اس سے رواں ہے مگر بلوچستان کے لوگوں کو جان بچانے کیلئے بھی گیس کی سہولت دستیاب نہیں جبکہ حکومت اور متعلقہ حکام فوٹو سیشن اورصرف دعوئوں وبیانات تک محدود ہیں کوئٹہ سمیت سرد علاقوں میں بجلی اورگیس کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں بصورت دیگرہم احتجاج کاراستہ اختیارکرنے پرمجبور ہونگے۔