• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضوں کا معاملہ، نیویارک ٹیکسی ڈرائیورز کیلئے بیل آؤٹ پیکج تیار


نیویارک کے ٹیکسی ڈرائیورز کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے کے لیے500 ملین ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

بیل آؤٹ پیکج کی تجویز نیویارک کے میئر بل ڈی بلاسیو کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے تیار کی ہے۔

میئر بل ڈی بلاسیو کی بنائی گئی تجویز کے تحت ٹیکسی ڈرائیورز کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے کے لیے 50 کروڑ ڈالر یعنی تقریبا 77 ارب پاکستانی روپے  سے زیادہ خرچ کیے جائیں گے۔

اسکیم سے نیویارک میں کام کرنے والے کئی پاکستانی ڈرائیورز فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تازہ ترین