آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کیفین چھوڑنے کے بے شمار فوائد


ہر بدلتے وقت اور دوڑتی بھاگتی زندگی کے ساتھ کیفین پر مشتمل مشروبات کے استعمال میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جہاں  کیفین کے استعمال کےفوائد ہیں وہیں اسے ترک کرنے کی صورت میں بھی مجموعی صحت پر مثبت اثرات آتے ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق کیفین یعنی چائے، کافی، چاکلیٹ کے استعمال کے بہت سے فوائد ہیں جن میں میٹابالزم کا صحیح طریقے سے کام کرنا اور الزائمر کے لاحق ہونے کے امکانات میں کمی شامل ہے ۔

ماہرین کے مطابق کیفین کو اپنی روٹین سے مائنس کرنے کے نتیجے میں مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں پیسوں کی بچت بھی شامل ہے۔

ذہنی دباؤ میں کمی

کیفین کے استعمال سے ہمارے اندر اچانک سے انر جی آ جاتی ہے جس کی صورت میں انسانی جسم میں موجود ’ فلائٹ اور فلائٹ‘ نامی ہارمون میں تیزی آ جاتی ہے اور ہم ذہنی اضطراب کا شکار ہو جاتے ہیں ۔

اس صورت میں خون تیزی سے جسم میں گردش کرتا ہے اور’ نروس سسٹم ‘، ہارٹ اٹیک اور پینک اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔جو افراد میں پہلے سے ہی ہائپر ٹینشن یا خون کی تیز گردش کا شکار ہیں انہیں کیفین کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔

کیفین کا استعمال ترک کرنے سے بلڈ پریشر نارم سطح پر رہتا ہے جبکہ ایک دن میں 3 سے 5 کپ کے استعمال سے دل کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

کیفین کے بغیر اچھی نیند

کیفین کے استعمال سے آپ کی نیند متاثر ہو سکتی ہے، رات میں اس کے استعمال سے آپ دماغی طور پر پُر سکون ہونے کے بجائے مزید جاگ سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں جسم اور دماغ کو پر سکون ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس صورت میں آپ رات کو نیند لے کرصبح پُر سکون اُٹھنے کے بجائے مزید تھک جاتے ہیں۔

رات میں اگر آپ کسی بھی شکل میں کیفین لینا چاہتے ہیں تو سونے سے 6 گھنٹے پہلے اس کا استعمال کر لیں۔

غذا کا صحیح ہضم ہونا

اگر آپ کیفین کے عادی نہیں ہیں یا اس کا استعمال نہیں کرتے تو آپ کا جسم غذا میں موجود وٹامنز اور منرلز ( کیلشیم ، آئرن، وٹامن بی ) کو صحیح طریقے سے ہضم اور اس کا استعمال کرتا ہے ۔

صاف سفید دانت

چائے اور کافی یعنی کیفین میں موجود ایسڈک اجزاء سے دانتوں کی سفید چمکدار پرت متاثر ہو جاتی ہے جس کے نتیجے میں دانتوں پر داغ دھبے پڑ جاتے ہیں جو نہایت بد نما نظر آتے ہیں، اس کے استعمال کو ترک کرنے سے آپ کے دانت صاف شفاف اور چمکدار رہتے ہیں۔

خواتین میں ہامونز کا متوازن رہنا

کیفین چھوڑنے کا فائدہ خواتین کو زیادہ ہوتا ہے، اس کے استعمال کو ترک کرنے سے خواتین میں موجود ’ ایسٹروجن ‘ ہارمون کے مسائل سے چھٹکارہ مل جاتا ہے ، 2012 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق 200 ملی گرام یعنی 2 کپ چائے پینے کے نتیجے میں خصوصاً ایشیا اور سیاح فام خواتین میں ایسٹروجن کا لیول نہایت کم سطح پر پہنچ جاتا ہے جس سے بہت سے مسائل مثلاً بریسٹ کینسر، اوورئین کینسر سمیت دیگر انتہائی خطرناک مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

دماغی کارکردگی میں بہتری

ہم سب نے اکثر دوسروں سے سن رکھا ہے کہ چائے یا کافی کا کپ پیئے بغیر ان کی صبح ہی نہیں ہوتی، کیفین کا استعمال براہ راست آپ کے مزاج پر اثر انداز ہوتا ہے، تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کیفین دماغ کے لیے کوکین جیسے نشے کا کردار ادا کرتی ہے۔

جو افراد کیفین کا استعمال نہیں کرتے وہ دوسروں کے لحاظ سے کافی ٹھنڈے مزاج کے ہوتے ہیں، اگر آپ نے بھی کافی یا چائے چھوڑنے کا سوچ لیا ہے تو اس بات کو پہلے ذہن نشین کر لیں کہ آ پ کو شروع میں مزاج سے متعلق مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

سر درد یا بخار

کیفین چھوڑنے کے مرحلے کے دوران سر درد ہونا ، ہلکا پھلکا بخار ، جسم میں درد ، چڑچڑا پن اور چیزوں کو سمجھنے میں مشکلات جیسے ناخوشگوار تجربات آپ کے ساتھ ہو سکتے ہیں، اس لیے اسے اگر چھوڑنے کا ارادہ کر چکے ہیں تو آہستہ آہستہ مراحل میں ترک کریں۔

کم عمر نظر آنا

کیفین کے استعمال سے جلد پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں  جلد پر وقت سے پہلے جھریوں کا نمودار ہو جانا شامل ہے ، اگر کیفین کا استعمال نہ کیا جائے تو آپ کی جلد پر طویل العمری کے اثرات دیر سے آتے ہیں، جلد صاف شفاف اور جوان نظر آ تی ہے۔

احتیاطی تدابیر :

کیفین کا استعمال فوراً ترک کر دیں

اگر آپ حاملہ ہیں یا ماں بننے کی خواہش رکھتی ہیں ۔

اگر آپ ہائپرٹینشن یا ڈپریشن کے مریض ہیں۔

اگر آپ کو غذا ہضم کرنےمیں مشکلات کا سامنا ہے ۔

کوئی ہائی کیمیکل ادویات لے رہے ہیں جیسے کہ اینٹی بائیوٹک، اینٹی ڈپریشن یا دمہ سے نجات کی دوائی۔

صحت سے مزید
خاص رپورٹ سے مزید