• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دبئی میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو آسٹریلیا کے رنگوں میں ڈھال دیا گیا ہے اور ساتھ مدد کا پیغام بھی دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ نے جہاں شہریوں کو مشکلات میں ڈالا ہوا ہے وہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہمدردی اور مدد کا اظہار کیا جا رہا ہے اور کئی ممالک کی جانب سے فائر فائٹرز کو آسٹریلیا بھیجا گیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث اب تک جنگلات میں رہنے والے ایک ارب جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

آگ اور دھوئیں کے باعث اموات کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ لاکھوں ایکڑ اراضی جل کر خاک ہوچکی ہے۔

آسٹریلیا میں 500 سے زائد فائر فائٹرز مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم گرم موسم کے باعث آگ مزید پھیلتی جارہی ہے۔

جنگلات میں لگی آگ کے باعث مختلف شہروں میں فضا بھی آلودہ ہوگئی ہے  ۔

تازہ ترین