وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔
عرب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے بھی تنازعات کے حل کے لیے کامیابی سے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، پاکستان ایران پر حملوں کی مذمت اور خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کا اسپتال پر بمباری کا الزام بے بنیاد ہے۔ افغان طالبان نے پہلے بھی گمراہ کن خبریں پھیلائی تھیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاک فوج کے حملے دہشت گردی پھیلانے والے کیمپوں پر مرکوز رہے ہیں، پاکستانی فوج نے افغانستان میں شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا۔