• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020ء عوام سے کئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کےوزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 2020ء پاکستان کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے، ہم نے باتیں کم اور کام زیادہ کئے، اپوزیشن صرف کھوکھلے نعرے لگاتی رہی، ماضی میں عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کیا گیا۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیا سال خوشحال، ترقی یافتہ اور پُرامن نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو رہا ہے، مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں، تنقید برائے تنقید کے باوجود عوام کی خدمت میں کمی نہیں آنے دی، ماضی میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے۔

تازہ ترین