• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امتیاز شیخ پر شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سر پر ستی کا الزام

امتیاز شیخ پر شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سر پر ستی کا الزام


شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر سے متعلق ایس ایس پی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ صوبائی وزیر امتیاز شیخ شکارپور میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں۔

ایس ایس پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کے ذمہ دار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے کرمنل وِنگ کا استعمال کرتے ہیں، امتیاز شیخ نے جرائم پیشہ عناصر کے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز بروہی کے بیٹے کو قتل کرایا۔

رپورٹ میں امتیاز شیخ پر پولیس میں اہم عہدوں پر من پسند افسر تعینات کرانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس کے کئی خفیہ آپریشن انفارمیشن لیک ہونے کے باعث ناکام ہوئے جبکہ امتیاز شیخ کے بھائی مقبول شیخ اور بیٹے فراز شیخ کا کرمنلز کیساتھ گفتگو کا کال ریکارڈ بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین