جنوبی لبنان کے علاقے قطین میں اسرائیلی حملوں نے مسلم اور مسیحی آبادی کو متحد کر دیا۔
پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر جنوبی لبنان کے جنگ زدہ علاقوں کے سفر کے دوران وہاں لوگوں سے بات چیت کی۔
حامد میر ایک ایسے چرچ پہنچے جہاں انتظامیہ نے جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے مسلمان خاندانوں کو پناہ دی ہوئی ہے اور مسلم خاندان سکون سے وہاں رہ رہے ہیں۔
لبنان میں موجود پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا میں جو صلح کروائی اس سے پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان اس ثالثی کے بعد پاکستانیوں کو لبنان میں بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔