• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12 ارب ڈالر اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دیدی، باقر قالیباف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، اقدام کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت وخودمختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا ہے، آبنائے ہرمز پر مشاورت کے لیے ایرانی وفد عمان پہنچ گیا ہے۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھے گا، فیصلے مشاورتی اسمبلی اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید