• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے 39 ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے حالیہ ترقی پانے والے 39انسپکٹروں کی تعیناتی کردی گئی ہے، بیشتر نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ان کے انہی سرکلز میں تعیناتی برقرار رکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اصولی طور پر 50سے زائد انسپکٹروں کو ترقی ملنی تھی مگر ایف آئی اے کے دو افسران نے سینیارٹی لسٹ کو وفاقی سروس ٹریبیونل اور عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ اس لیے صرف 39انسپکٹروں کو ترقی دی گئی ہے۔ نئے تعینات شدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز میں محمد نعیم اے سی سی اسلام آباد، محمد اجمل پنجاب زونل آفس، نعیم اختر امیگریشن سیالکوٹ، ہارون ملک امیگریشن سیالکوٹ، انعام اللہ خان باچاخان ایئرپورٹ، افتخار علی اے ایچ ٹی سی پشاور، محمد نصیر اے سی سی ڈی آئی خان، محمد حسن فاروق گوجرانوالہ، محمد جاوید سلطان اے سی سی لاہور، عرفان عظیم برنی اے سی سی اسلام آباد، ذیشان افضل گوجرانوالہ، اظہر ریاض این آر تھری سی لاہور، محمد اقبال ٹرپل سی کراچی، وسیم احمد اسلام آباد ہیڈکوارٹر، محمد عظمت خان سی ٹی ڈبلیو ہیڈ کوارٹر، محمد عمران بھٹی ای جی او اے یو لاہور، احمد جان سی بی سی کراچی، علی حسن زرداری امیگریشن جناح ایئرپورٹ کراچی، گل شیر مغیری ٹرپل سی کراچی، شفیع محمد کلہوڑ امیگریشن کراچی، رشید احمد شیخ، سی بی سی کراچی، گل رحمان سی بی سی پشاور، سیّد نیرالحسن ٹرپل سی لاہور، فضل اکبر بنوں، سرداراللہ بابر ایف اے ٹی ایف یونٹ پشاور، امجد علی اے سی سی پشاور، اصغر علی بلوچ اے ایچ ٹی سی پشاور، نجیب اللہ مروت انٹرپول ہیڈکوارٹر، کوثر محمود سائبر کرائم راولپنڈی، رحمت اللہ ڈومکی ایف اے ٹی ایف یونٹ سندھ، الطاف گوہر اے سی سی لاہور، بشیر احمد مانیٹرنگ لاہور، محمد سلیم ملک حیدرآباد، ناصر محمود آئی اینڈ ایم لاہور، عطاء الرحمٰن اے ایچ ٹی سی اسلام آباد، شاہد مجید سائبر کرائم گوجرانوالہ، یاسر عرفات ہیڈکوارٹر، عبدالرحمان امیگریشن ہیڈکوارٹر اور مبشر ترمذی ایف آئی اے اکیڈمی شامل ہیں۔

تازہ ترین