• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئمنگ پول کے پلاٹس پر پلازے کی تعمیر، سپریم کورٹ کامالکان کو لازمی ایک ہفتے میں دو کروڑ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سوئمنگ پول کے پلاٹس پر پلازے کی تعمیر سے متعلق توہین عدالت درخواست کی جمعرات کو سماعت کی۔ جسٹس یحییٰ آ فریدی نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی۔ جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہاکہ پلازہ مالکان کو ایک ہفتے میں دو کروڑ کی رقم لازمی جمع کرانا ہوگی۔ باقی رقم کیلئے مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دیں گے ،عدالتی حکم پر عمل ہونا چاہیے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔پلازہ مالکان کے وکیل نے بتایاکہ عدالتی حکم کے باوجود سی ڈی اے پلازہ کو این او سی جاری نہیں کر رہا۔وکیل سی ڈی اے نے بتایاکہ 4دسمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے مالکان کو رقم جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ پلازہ مالکان کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ کی رقم ابھی تک جمع نہیں کرائی گئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ مالکان ایک ہفتے میں رقم سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ پلازہ مالکان کے وکیل نے کہاکہ ساڑھے چار کروڑ کی رقم جمع کروانے کیلئے مہلت زیادہ دی جائے۔

تازہ ترین