• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین کمپنی کا رواں سال10ہزارالیکٹرک کاریں فروخت کرنیکا اعلان

سیئول (اے پی پی) کوریا کی کارساز کمپنی ہنڈائی نے رواں برس گھریلو مارکیٹ میں ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی الیکٹرک گاڑی نیکسو کے10ہزار سے زائد یونٹ فروخت کرنے کے ارادہ کا اظہارکیا ہے، 2019 ءمیں جنوبی کوریا نے عالمی ہائیڈروجن فیول سیل الیکٹرک مارکیٹ میں 52فیصد حصہ حاصل کیا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ہائیڈروجن فیول گاڑیوں کی مارکیٹ میں برتری حاصل کرنے کے لئے ہنڈائی نے 2018 ءکے آخر میں آٹو پارٹس کمپنیوں، تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں اور سہولت میں توسیع کے لئے730 ٹریلین وون سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین