• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس، ایک مجرم کو سزائے موت3کو عمر قید،487مقدمات کا فیصلہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے سولہ جنوری کو 487مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 590افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 24اور منشیات کے 58مقدمات کا فیصلہ سنایا جبکہ پنجاب میں قتل کے7 اور منشیات کے26، اسلام اباد میں منشیات دو، سندھ میں قتل کے 16اور منشیات کے15، خیبر پختونخوا میں منشیات کےتیرہ، بلوچستان میں قتل کے ایک اور منشیات کے 2مقدمات کا فیصلہ ہوا۔ ایک مجرم کو سزائے موت3 کو عمر قید دیگر21 مجرموں کو کل چالیس سال سے زائد قید اور 1474500روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، اسی طرح 125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 206دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ 158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 199مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے 493گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے مجموعی طور پر83 مجرموں کو 33سال دو ماہ 20دن قید اور 1030689روپے جرمانہ کی سزا سزا ملی۔
تازہ ترین