آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

او جی ڈی سی ایل کی جانب سےٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ کیلئے ایمبولنس کی فراہمی

اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے جدید آلات سے لیس ایمبولینس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ ضلع اٹک کو فراہم کر دی ۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی جنرل منیجر (سی ایس آر) سلیم باز خان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایمبولنس او جی ڈی سی ایل کی دکھنی فیلڈ کے گردو نواح میں بسنے والے لوگوں کی صحت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے عطیہ کی ہے۔ قبل ازیں او جی ڈی سی ایل نے ملک بھر میں15 جدید آلات سے لیس ایمبولینس عطیہ کی ہیں ۔ یہ ایمبولینس ڈی ایچ کیو/ٹی ایچ کیو، وفاقی دارالحکومت، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں کیلئے فراہم کی گئی ہیں۔

اسلام آباد سے مزید