• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبےکےوعدے میں مزید تاخیرہوئی تو مظاہرے شروع ہو جائینگے:ایس ڈی پی

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت وسیب میں الگ صوبے کے قیام کا وعدہ پورے کرے ، ایم این اے عامر ڈوگر وسیب کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون نے وفد کے ہمراہ عامر ڈوگر سے ملاقات کے دوران کیا، اس موقع پر ان کے چچا کی وفات پر تعزیت بھی کی، اس موقع پر شعیب الحسن، اختر کھاکھی، محمود ہاشمی و دیگر ہمراہ تھے،رانا محمد فراز نون نے کہا کہ وسیب کے عوام مکمل خود مختار اور آئینی صوبہ چاہتے ہیں، بار بار کے دھوکوں سے تنگ آچکے ہیں حکومت نے وعدہ پورا کرنے میں مزید تاخیر کی تو وسیب میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا، ہم وسیب کی مزید تقسیم نہیں چاہتے، وسیب کا مقدمہ ہر سطح پر اجاگر کرنے اور بہاولپور صوبہ کی نفی کرنے پر طارق بشیر چیمہ سے اختلافات ہو چکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان وسیب کی عوام کو الگ صوبے کے قیام کا تحفہ دیں گے۔
تازہ ترین