• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آصف غفور کی ملک کے لیے خدمات متاثر کن ہیں ‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی خدمات کے اعتراف میں ایک تعریفی پیغام جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرآل راؤنڈر شعیب ملک نے میجر جنرل آصف غفور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ عاجزی و انکساری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جو خدمات آپ نے ملک کے لیے اور ملک کے لوگوں کے لیے انجام دی ہیں وہ متاثر کُن ہیں ۔

شعیب ملک نے سابق ڈی جی ISPR کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنا پیغام لکھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوئٹ  میں شیئر کی جانے والی آصف غفور کی ایک پرانی تصویر ہے جس میں وہ باؤنڈری کا بینر لہرا رہے ہیں۔

اس سے قبل آصف غفور نے اپنی اس تصویر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کی یہ تصویر 2005 میں راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان بمقابلہ انگلینڈ کے ایک میچ کی ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  آصف غفور 2005 میں میجر کے عہدے پر فائز تھے۔

26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہونے والے آصف غفور گزشتہ روز ڈی جی ISPR کے فرائض کی مدت پوری ہونے کے بعد جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین