• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا


وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔

وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو 15 جنوری کو خط لکھا ہے، جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کیے ہیں۔

عمران خان نے جو نام تجویز کیے ہیں وہ تینوں سابق وفاقی سیکریٹریوں کے ہیں، جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا شامل ہیں۔

اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بامعنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا زیرِ التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں، آپ کو ازسرِ نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر دو ارکان کے ناموں پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک تاحال برقرارہے۔

چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

قواعد کے تحت چیف الیکشن کمشنر کی تقرری 45 روز کے اندر کرنا ضروری ہوتا ہے لیکن وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ناموں پر عدم اتفاق کے باعث یہ معاملہ ابھی تک حل طلب ہے۔

تازہ ترین