• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق حل کیا جائے، چین

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق حل کیا جائے، چین


چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ (یو این) چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یو این سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملک چین کی وزارت خارجہ نے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر بھارت کو ہد ف تنقید بنالیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یواین چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو این سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے زیرِ قبضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کو سلامتی کونسل ممبران کی درخواست پر عمل کرنا چاہیے۔

تازہ ترین