• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان :منصوبوں کی نقاب کشائی کے دوران پردہ گرنے کی ویڈیووئرال

ڈی آئی خان :منصوبوں کی نقاب کشائی کے دوران پردہ گرنے کی ویڈیووئرال


ڈیرہ اسماعیل خان میں منصوبے کی افتتاحی تقریب میں نقاب کشائی کے دوران پردہ گر گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وئرال ہوگئی۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپورکا کہنا ہےکہ رات ہی رات تختی کی تیاری کی وجہ سے سیمنٹ گرگئی،کوئی بلڈنگ تونہیں گری۔

ڈی آئی خان میں گذشتہ روز ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب ہوئی، منصوبوں کی نقاب کشائی کے دوران وزیراعلیٰ محمود جان اور علی امین گنڈاپور نے جیسے ہی رسی کھینچی تو پردہ گرگیا۔

یوں اچانک پردہ گرنے پر دونوں ہی حیران رہ گئے، تاہم علی امین گنڈاپور نے  وضاحت  پیش کرتے ہوئے کہا کہ رات ہی رات تختی کی تیاری کی وجہ سے سیمنٹ گرگئی، کوئی بلڈنگ تونہیں گری۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں کو ہنسنے کا موقع ملا، اچھا ہے لوگ خوش ہوئے، عوا م کے خوش ہونے پر ہم بھی خوش ہوجاتےہیں۔

واضح رہے کہ پردہ گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تازہ ترین