• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن راجشاہی رائلز کے نام

بی پی ایل کا ساتواں ایڈیشن راجشاہی رائلز کے نام


بنگلادیش پریمئر لیگ کے 7 ویں ایڈیشن کا فائنل راجشاہی رائلز نے جیت لیا، فیصلہ کُن معرکے میں کھلنا ٹائیگرز کو 21 رنز سے ہرا کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

جیو سوپر نے ایونٹ کے تمام میچز براہِ راست نشر کیے۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے فائنل میں راجشاہی رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے۔

پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، عرفان سکر نے 52 رنز بنائے، کپتان آندرے رسل 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کھلنا ٹائیگرز کے محمد عامر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں راجشاہی رائلز کے بولرز کے سامنے کھلنا ٹائیگرز کے بیٹسمین اعتماد کے ساتھ بیٹنگ نہ کرسکے اور ٹیم 8 وکٹ پر 149 رنز بناسکی۔

شمس الرحمٰن کے 52 اور رائیلی روسو کے 37 رنزبھی ٹیم کو میچ جتوانے کے لیے ناکافی رہے، مشفق الرحیم نے 21 اور روبی فرائیلنک نے 12 رنز بنائے ۔

محمد عرفان، آندرے رسل اور قمرالاسلام نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز اور ابو جاید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔

تازہ ترین