• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ کے باعث بحرین نے وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے نرمی کا اعلان کردیا

حالیہ کشیدگی اور امریکا، اسرائیل، ایران جنگ کے باعث بحرین نے ہر قسم کے وزٹ ویزا ہولڈرز کیلئے نرمی کا اعلان کردیا۔

بحرین کی وزارتِ داخلہ کے تحت کام کرنے والے ادارے قومی پاسپورٹ اور رہائشی افیئرز نے موجودہ علاقائی صورتحال کے باعث وزٹ ویزا رکھنے والوں کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے وزٹ ویزا 28 فروری 2026 تک مؤثر تھے مگر وہ پروازوں کی منسوخی یا غیر معمولی حالات کے باعث بحرین سفر نہیں کر سکے، ان کے ویزوں کی مدت میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔

بحرین کا کہنا ہے کہ ویزے کی مدت ختم ہونے والے مسافروں کو ملک سے تاخیر سے روانگی پر عائد ہونے والے جرمانوں سے استثنیٰ دیا جائے گا، یہ رعایت فضائی حدود دوبارہ کھلنے کے بعد ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید