قطری وزارت دفاع نے کہا ہے کہ قطری دفاعی نظام نے میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے بدھ کے روز قطر پر 9 بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا، قطری دفاعی نظام نے 8 بلیسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا، ایک میزائل غیر گنجان علاقہ میں گرا۔
دوسری جانب کویتی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو متعدد ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے، ڈرون حملے میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صرف مالی نقصان ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں امریکی فوجی اہلکاروں کی رہائش گاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ادھر عراقی شہر اربیل کے حریر فوجی ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ ہوا ہے، ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
اٹلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کے کردستان ریجن میں اطالوی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے، کردستان ریجن میں اطالوی فوجی اڈے پر حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔