• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زوبین گارگ کو زندگی میں کیا خوف تھا؟ اہلیہ نے بتادیا

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کی اہلیہ نے گلوکار کو زندگی میں درپش خوف سے متعلق بتا دیا۔

مشہور گلوکار زوبین گارگ گزشتہ سال ستمبر میں سنگاپور میں اسکیوبا ڈائیونگ حادثے کے باعث 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا تھا۔

اب چھ ماہ بعد ان کی اہلیہ گریما سائقیا گارگ نے ایک تقریب میں انکشاف کیا کہ زوبین کو زندگی میں صرف ایک خوف تھا۔

گریما نے بتایا کہ زوبین کسی چیز سے نہیں ڈرتے تھے، لیکن ہمیشہ کہتے تھے کہ انہیں صرف ’وقت‘ سے خوف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گھڑی دکھا کر کہتے تھے، ’مجھے وقت سے ڈر لگتا ہے، کسی اور چیز سے نہیں۔‘

گریما کے مطابق شاید یہ احساس انہیں اندرونی طور پر ملا تھا، کیونکہ انہوں نے کم عرصے میں اپنی ماں، بہن اور بہترین دوست کو کھو دیا تھا۔

زوبین گارگ سنگاپور میں شمال مشرقی بھارت کی ثقافت کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے ایک تین روزہ فیسٹیول میں شریک تھے۔ افسوسناک طور پر ان کی موت اس دن ہوئی جب وہ اسٹیج پر پرفارم کرنے والے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید