• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال لیبیا کے ساحلی علاقوں سے ایک ہزار تارکین وطن کو بچایا گیا

طرابلس (اے پی پی) بین الاقوامی اوورسیز تنظیم (آئی اوایم) نے کہا ہے کہ 2020ءمیں لیبیا کے ساحلی علاقوں سے اب تک تقریباً ایک ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہے۔آئی اوایم نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ 2020ءمیں اب تک تقریباً ایک ہزار تارکین وطن کو بچا کر انہیں حراست میں لیا جا چکا ہے۔آئی اوایم کے مطابق 2019ءمیں ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن نے بحیرہ روم پار کرکے یوروپ میں پناہ لی ہے جبکہ 1283 افراد کی اس دوران موت ہو گئی۔ لیبیا میں بگڑتے ہوئے سیکورٹی حالات کے پیش نظر آئی او ایم نے کہا کہ تارکین وطن کو یہاں رکھنا خطرے سے خالی نہیں۔واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن لیبیا کے ساحلی علاقوں سے بحیرہ روم پار کرکے یوروپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں،جن میں زیادہ تر افریقی ہیں۔
تازہ ترین