• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈپوائنٹ سربمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کردیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو82 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سمیع بیکرزاور اٹک میں ناقص مصالحہ جات، ممنوعہ گٹکا کی فروخت اورغیر معیاری سٹوریج پرشوکت کریانہ سٹور کو سربمہر کر دیا گیا ۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 197فوڈ پوائنٹس کو انتظامات میں مزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔
تازہ ترین