• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازم کو ریگولر کرنے کے امتحان میں شامل نہ کرنے پر چیئرمین تعلیم بورڈ کو نوٹس

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے املاء کی غلطی ہونے پر ملازم کو ریگولر کرنے کے امتحان میں شامل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی ہے، فاضل عدالت میں شکیل احمد نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ملتان بورڈ میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر فرائض انجام دے رہا تھا جسے 5 سال کے عرصہ گزر جانے کے بعد 10 مئی 2018 کو عہدے سے دستبردار کر دیا گیا جس پر فاضل عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا تو عدالت نے درخواست گزار سمیت دیگر پٹشنرز کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے نوکری پر رکھنے کا حکم دیا تھا لیکن فاضل عدالت عالیہ میں اس سے قبل دائر کی گئی پٹیشن میں اس کے نام کے ساتھ ڈیٹا انٹری آپریٹر کےبجائے غلطی سے نائب قاصد لکھا گیا تھا جس کو بنیاد بناکر حکام نے آئندہ 29 جنوری کو ریگولر کرنے کے امتحان میں میں بیٹھنے سے روک دیا ، دریں اثناہائی کورٹ نےشجاع آباد کے رہائشی محمد ندیم کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ڈائریکٹر ایم ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر مسئلہ حل کریں ، رٹ پٹیشنر نے موقف اختیار کیا کہ جس جگہ پر پٹرول پمپ لگانا چاہتا ہے ، ایم ڈی اے کی حدود میں واقع نہیں، اس لئے ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ کی جانب سے بھاری فیس طلب کرنا خلاف قانون ہے،ڈائریکٹر ایم ڈی اے اپنی حدود میں جگہ نہ ہونے کے باوجود بھی فیسیں طلب کررہاہے۔
تازہ ترین