• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضر صحت اجزاء کا استعمال ،صفائی کے ناقص انتظامات ،4فوڈپوائنٹس سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر4فوڈپوائنٹس سیل اور متعدد فوڈ پوائنٹس کو 93ہزار کے جرمانے عائد کئے،مظفر گڑھ میں الفرید شان بیکری، راجن پور میں خادم سویٹس سویٹس، ملتان میں البرکت چرغہ بروسٹ اورڈی جی خان میں بغیر اجازت سیل توڑنے اور پی ایف اے قوانین کی خلاف ورزیوں پرایوب کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا،علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں ناقص تیل،حشرات زدہ مٹھائیاں ، زائد المیعاد اشیائے خورونوش،کیمیکلز اورمضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا ، مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈپوائنٹس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کئے ۔
تازہ ترین