آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لڑکی کے ساتھ زیادتی پر جوڈیشل مجسٹریٹ برطرف

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیہون میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو معطل کر دیا۔

لڑکی کے ساتھ زیادتی پر جوڈیشل مجسٹریٹ برطرف


سندھ ہائی کورٹ کے ذرائع کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ سیہون امتیاز حسین بھٹو کو مس کنڈکٹ کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے اور انہیں سندھ ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن جج نے معاملے کی انکوائری کی اور اپنی رپورٹ میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے فوری طور پر جوڈیشل مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ جج نے اپنے چیمبر میں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید