آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کلیم امام کی بہتر کارکردگی پر سندھ پولیس کو شاباش

کلیم امام کی بہتر کارکردگی پر سندھ پولیس کو شاباش


آئی جی سندھ کلیم امام نے کرائم کنٹرولنگ اور استحکام امن کو ٹھوس بنانے پر سندھ پولیس کو شاباش دی۔

سندھ میں امن و امان کی صورتحال کیا ہے؟ بہتر ہے یا بری ہے؟ آئی جی سندھ نے صوبائی حکومت کے حقائق ٹھکرادیے۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی اور انہوں کرائم کنٹرولنگ اور استحکام امن کو ٹھوس بنانے پر صوبائی پولیس کو شاباش بھی دی۔

کلیم امام نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسٹریٹ کرائمز میں مجموعی طور پر 7فیصد کمی ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بلا کسی خوف کے تھانوں سے رجوع کر رہے ہیں، پاکستان کے آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید