• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کے بجائے آٹا، بجلی سستی کردیتے تو بہتر ہوتا، شیخ رشید

احتساب کے بجائے آٹا، بجلی سستی کردیتے تو بہتر ہوتا، شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ احتساب کے بجائے آٹا اور بجلی سستی کردیتے تو حکومت کے لیے بہتر ہوتا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سیاسی مسائل عمران خان کے بجائے ان لوگوں کے ہیں جو لندن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے عمران خان کا رابطہ نہیں، درمیان میں لوگوں کے رابطے ہیں، نواز شریف نے لندن جا کر اپنا سیاسی مقام کھویا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے سے روکنا عمران خان کے لیے ممکن نہیں تھا، انہوں نے ایسی صورتحال پیدا کی کہ عمران خان نے نواز شریف کو باہر جانے دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف راستہ بنانے میں زیادہ ہوشیار ہیں، شہباز شریف نے اس ملک کو نواز شریف سے زیادہ لوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک رہیں گے اور شہبازشریف غالباً مارچ اپریل میں آجائیں گے جبکہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

تازہ ترین