• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادراسرجری سے کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر سہولت ملی،کونسلر فدا حسین

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)یورپین اسلامک سنٹر مانچسٹر اولڈہم اور سابق میئر آف اولڈھم کونسلر فدا حسین کی مشترکہ کاوشوں سے کمیونٹی کو نیکوپ کارڈ کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے مانچسٹر قونصلیٹ جنرل مانچسٹر کی ٹیم نادرا سرجری کا اہتمام کیا گیا ، برٹش پاکستانی،کشمیری کمیونٹی نے اسے انتہائی مفید قرار دیا ۔اس موقع پر کونسلر فدا حسین کا کہنا تھا کہ سرجری کے انعقاد سے کمیونٹی کو مانچسٹر جانے کی بجائے چھٹی کے دن گھر کی دہلیز پر سہولت فراہم کی گئی قونصلیٹ جنرل مانچسٹر نادرا ٹیم کے مشکور ہیں جو کمیونٹی میں آکر سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر گریٹر مانچسٹر کے دیگر شہروں میں کمیونٹی کی آسانی کے لیے سرجری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔یورپین سنٹر کے انچارج مولانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ہر دوسرے ماہ سرجری کا انعقاد کرواتے ہیں جس سے ساٹھ ستر افراد مستفید ہوتے ہیں۔ محمد نسیم اللہ خان کا کہنا تھا کہ نادرا کی ٹیم کمیونٹی کی خدمت کے لیے کام کر رہی اللہ تعالیٰ انکو اسکا اجر دے کیونکہ انکے تعاون سے لوگوں کو مانچسٹر قونصلیٹ جانے کی بجائے گھر کی دہلیز پر سہولت میسر ہے۔ محمد اکرم نے بھی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کا شکریہ ادا کیا ۔ نیکوپ کارڈ کے لیے درخواست دینے آئے فیصل کا کہنا تھا کہ وہ یورپین سنٹر کی انتظامیہ سے بے حد متاثر ہیں جنکی کاوشوں سے انہیں یہ سہولت ملی۔ نیکوپ کارڈ کے حصول کے لیے درخواست گزاروں نے سرجری کو عوام کی عین امنگوں کا ترجمان قرار دیا۔
تازہ ترین