• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے 16کرپٹ ترین افسران کی لسٹ سینیٹ میں پیش

اسلام آباد ( آن لائن ) ایف بی آر کے 16 کرپٹ ترین افسران کی لسٹ سینیٹ میں پیش،متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا،متعدد کو انکوائریوں کا سامنا ہے۔ جن میں گریڈ 21 کے 2 ،گریڈ 20 کے 2 اور 19 گریڈ کا ایک افسر شامل،کرپٹ افسران میں ڈی جی، ممبر ڈائریکٹر،ایڈیشنل کمشنر شامل، کمشنر ریجنل ٹیکس اور اسسٹنٹ کمشنر بھی کرپٹ افسران میں شامل ہیں۔ان افسروں کا تعلق ان لینڈ ریونیو اور کسٹم گروپ سے ہے۔ان افسروں کا معاملہ سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی خزانہ کے سامنے اٹھایا گیا، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کرپشن کے خلاف جہاد کے اعلان کے باوجود ابھی تک ان کا کچھ بگاڑا نہیں جاسکا۔چنانچہ اب یہ معاملہ سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ہے یہاں ان کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں ۔ایف بی آر نے چند سال پہلے بھی ان افسروں کے خلاف انکوائریاں کی تھیں لیکن اس کیلئے وزیراعظم سے اجازت نہیں لی تھی۔ان میں اتنے قانونی نقائص چھوڑے گئے کہ انہوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کرلیے ہیں۔

تازہ ترین