• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 5 دن کے بعد سی این جی اسٹیشن کھل گئے

کراچی سمیت صوبے بھر میں 5 دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے کھل گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکام کی جانب سے سی این جی اسٹیشن 5 دن کی بندش کے بعد محض 12 گھنٹو ں کے لیے کھولے گئے ہیں۔

سی این جی اسٹیشن کھلنے کے انتظار میں رکشہ، بس اور ٹیکسی مالکان رات سے ہی سی این جی اسٹیشنز کے باہر لائن میں کھڑے ہوگئے تھے تا کہ صبح سویرے ان کا نمبر جلدی آجائے۔

سی این جی کی لائن میں کھڑے افراد کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری نہ ہونا ہمارے لیے ذہنی اذیت کا باعث ہے۔

تازہ ترین