• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی، دہشتگردی میں ملوث افغانی گروہ کے تین ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سبزی منڈی پولیس نےڈکیتی و دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث موٹا افغانی گروہ کے تین ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ ملزموں کے قبضے سے دو پسٹل ،خنجر اور ایمونیشن برآمد کرلیاگیا۔گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، حضرت علی اور امین اللہ شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق ملزم امین اللہ جو افغانی شہری ہے سبزی منڈی میں درج دہشت گردی کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم تھا جس نےموٹا افغانی گینگ بنایا ہوا تھا جو گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے۔ دریں اثناء راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1040گرام چرس،34لٹر شراب،6پستول،رائفل برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقد مات درج کرلئے ۔ رتہ امرال پولیس نے ہزارہ کالونی میں تاش پر جواء کھیلنے میں مصروف 4ملزموں طاہر،محمدصغیر، سردار حسین اور عدیل کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزموں سے داؤ پر لگی رقم 18ہزار 680روپے اور5موبائل فون برآمدکرکے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔راولپنڈی تھانہ وارث خان، صادق آباد اور ویسٹریج پولیس نے5منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے12کلو 610گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ سٹی پولیس نے3موٹر سائیکل چوروں کو گرفتارکرکے8چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔ ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ تھانہ سٹی پولیس نے 3موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے مختلف برانڈ کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے گئے ۔
تازہ ترین