• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی ا ے کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی ا ے انفورسمنٹ ٹیم کا غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گلستان اشعر کالونی بہاولپور روڈ پر رہائشی پلاٹ نمبر169 اور170 کو غیر قانونی طور پر کمرشل استعمال کرنے پر چوہدری راشد کی جوتا فیکٹری کو سیل کر دیا ۔ علاوہ ازیں ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے وہاڑی چوک کے اطراف سروس روڈ اور گرین بیلٹ میں قائم پختہ و عارضی تجاوزات کوختم کر کے روڈ کی حدود میں موجود سامان کو قبضہ میں لے لیا۔ سروس روڈ اور گرین بیلٹ کلیر ہونے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہو گئی۔
تازہ ترین