• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کیخلاف نئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے:ڈپٹی کمشنر

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامرخٹک نے کہا ہے کہ ڈینگی خاتمے بارے نئے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے‘تمام محکمے ڈینگی سرگرمیوں کیلئے نئے عزم کے ساتھ تحریک ہوجائیں‘زیرالتواء شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہائوس ملتان میں اپنی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈریسپانس کمیٹی ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کی ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ سرکٹ ہاؤس ملتان میں کلین اینڈ گرین ملتان کے حوالے سے جائزہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکموںکو پابند بنایا جائے کہ ان کی حدود میں گندگی نظر نہ آئے۔ لاپرواہی کی صورت میں افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ واٹرفلٹریشنپلانٹس کے فنکشنل ہونے بارے تمام محکموںسے رپورٹ لی جائے۔
تازہ ترین